9 جون، 2017، 12:31 PM

برطانوی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے اکثریت کھو دی / کسی جماعت کو اکثریت نہیں مل سکی

برطانوی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے اکثریت کھو دی / کسی جماعت کو اکثریت نہیں مل سکی

برطانوی عام انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے تحت کنزرویٹو پارٹی نے دارالعوام میں اپنی اکثریت کھو دی ہے، کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکی اور اب مخلوط حکومت تشکیل پائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی عام انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے تحت کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکی اور اب مخلوط حکومت تشکیل پائے گی۔ برطانیہ میں دارالعوام کی 650 نشستوں میں سے 642 کے نتائج آچکے ہیں جن کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کو 311 نشستوں اور لیبر پارٹی کو 260 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ اسکاٹش نیشنل پارٹی 35 جب کہ لیبر ڈیموکریٹ پارٹی نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی  ہیں اس کے علاوہ  آزاد اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے 24 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔اگرچہ کنزرویٹو پارٹی نے دارالعوام میں اپنی اکثریت کھو دی ہے تاہم وہ اب بھی ایوان میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی جماعت ہے۔ اگر کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکے، تو مخلوط حکومت بننا ناگزیر ہوجاتا ہے۔انتخابات میں برطانوی وزیرِ اعظم تھریسا مے کی کابینہ کے 9 وزرا کو شکست ہوگئی ہے، جن میں وزیرِ خزانہ جین ایلیسن، کیبینٹ آفس کے وزیر بین گرمر، ڈیفڈ کے وزیر جیمز وارٹن، وزیرِ صحت نکولا بلیک وڈ، وزیرِ تعلیم ایڈورڈ ٹمپسن کے علاوہ گیون بارویل، راب ولسن، سائمن کربی اور ڈیوڈ مواٹ شامل ہیں۔انتخانی نتائج کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما جریمی کوربن نے تھریسا مے سے استفعے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

News ID 1873066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha